72

ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب

پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے، آئی جی پنجاب

لاہور، راولپنڈی کے میچز کے لئے 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ترجمان پنجاب پولیس

18سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز، 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے، ترجمان پنجاب پولیس

10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ترجمان پنجاب پولیس

12سینئر افسران، 39 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز، 700 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے، ترجمان پنجاب پولیس

6673 کانسٹیبلز، 129 لیڈی کانسٹیبلز بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹیز سر انجام دیں گی، ترجمان پنجاب پولیس

راولپنڈی میں میچز کے دوران 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے، ترجمان پنجاب پولیس

06 سینئر افسران، 15 ڈی ایس پیز، 50 انسپکٹرز، 500 اپر سبارڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے، ترجمان پنجاب پولیس

04 ہزار کانسٹیبلز، 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گی، ترجمان پنجاب پولیس

کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، آئی جی پنجاب

میچز کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے، ڈاکٹر عثمان انور

سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر عثمان انور

ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں، ڈاکٹر عثمان انور

ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی، آئی جی پنجاب

سٹیڈیمز سمیت اردگرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائیپرز تعینات کیے جائیں، ڈاکٹر عثمان انور

سٹیڈیمز کے داخلی خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، آئی جی پنجاب

شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اضلاع قبل از میچز ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں، ڈاکٹر عثمان انور

شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں، آئی جی پنجاب

صوبائی دارالحکومت میں تین میچز 22، 26 فروری اور 05 مارچ کو کھیلے جائیں گے، ترجمان پنجاب پولیس

راولپنڈی میں تین میچز 24، 25، 27 فروری کو کھیلے جائیں گے، ترجمان پنجاب پولیس

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں