67

ملک میں انٹرنیٹ بندش غیرمعینہ مدت کیلئے ہے، پی ٹی اے

ملک میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کا مؤقف سامنے آگیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بدترین پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں