نجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی جس کے تحت صوبہ بھر میں کھلی فضاء میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے ۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے تحت آئوٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30روز کی توسیع کر دی ہے ۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار ہیں ۔
2