81

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تاریخی اقدام”دھی رانی پروگرام” کے تحت لودھراں میں 55 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تاریخی اقدام”دھی رانی پروگرام” کے تحت لودھراں میں 55 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ بطور مہمانِ خصوصی ہوئے ۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی شازیہ حیات ترین، سابق ایم پی اے ملک شاہ محمد جوئیہ، ڈی جی محکمہ سماجی بہبود طارق قریشی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز بھی شریک تھے ۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ 26 اضلاع میں دھی رانی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پروگرام کے ذریعے والدین کے دل کی آواز بن کر ثابت کیا کہ وہ قوم کی بیٹی اور شفیق ماں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی بہبود کی بنیاد پر ہی مدینہ کی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے ذریعے ریاست کو ماں بنتے دیکھنا خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہیں ۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ریاست کے تمام وسائل عوام کو ان کا حق انکی دہلیز پر پہنچانے کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے میدان میں پورے ملک کی قیادت کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور دیگر معزز مہمانوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے 55 جوڑوں میں سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے۔ تقریب میں مہمانوں کے لیے مقامی رقص جھومر پیش کیا گیا اور تقریب میں شادی شدہ جوڑوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ تقریب میں ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں نے دعائے خیر کروائی جبکہ نوبیاہتا کرسچن جوڑے کے لیے پاسٹر نے دعا کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں