68

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں سیاحت کی ترغیب اور تلقین کی ہے۔پنجاب صحراؤں پہاڑی سلسلے جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔ پنجاب کے خوبصورت سیا حتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے دیر پا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئے سیاحت ناگزیر ہے۔ اسلام آباد سے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔مری کوعالمی معیار کا سیاحتی مقام بنا نے کے لئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت کیلئے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے،مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں۔سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں