وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔تقریب کے دوران فیصل آباد کے محمد آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کیلئے تین کروڑ قرض کا چیک ملا۔راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کیلئے تین کروڑ قرض کا چیک ملا۔لاہور کے محمد ارشد کو سپورٹس ایکسپورٹ کیلئے تین کروڑ قرض کا چیک دیا گیا۔ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کیلئے 50لاکھ روپے قرض کا چیک ملا۔محمد افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کیلئے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا۔لاہور کے محمد شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹک بزنس کیلئے 50 لاکھ قرض کا چیک ملا۔فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کیلئے 575000 کا آسان بزنس کارڈ ملا۔ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کیلئے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا۔چوہدری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کیلئے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے کامیابی کی دعاکی۔آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی۔قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 ارب کے قرضے دئیے جائیں گے۔آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48ارب روپے کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ قرض حاصل کرنے کیلئے گھر بیٹھے پورٹل akc.punjab.gov.pkپر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب کے 21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے بھی خطاب کیا۔
78