140

ویکسین نہ لگوانے والوں پر 15 جون سے عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق ویکسین نہ لگانے والوں پر15 جون سے عوامی مقامات میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ عوامی و تجارتی مقامات پر ویکسین لگوانے والوں اور منفی کورونا رپورٹ کے حامل افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں