97

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی، صدر آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔

آصف علی زرداری نے نئے سال کے آغاز پر قوم اور عالمی برادری کو مبارک باد دی ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی کی دعا بھی کی ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن، استحکام، ترقی اور خوش حالی لے کر آئے، اُمید ہے کہ نیا سال ترقی، خوش حالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے یک جہتی، نظم و ضبط، محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں