83

پاکستان کی 48سالہ تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم

محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنلز اور ورلڈ کپ کی 48سالہ تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ دووکٹیں جلد گرنے کے باوجود پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ منگل کی شب سری لنکا کے خلاف چھ وکٹ کی فتح میں محمد رضوان نے121گیندوں پر 131ناقابل شکست رنز تین چھکے اور8 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ افتخار احمد نے دس گیندوں پر22 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ پاکستان نے دس گیند پہلے 345رنز کا ہدف عبور کرلیا۔ عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے ۔ امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں