65

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرحاد علی شاہ کا عالمی یومِ خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرحاد علی شاہ نے دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آصف انجم وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DDPP) رقیہ امبرین، منیزہ شاہین وحید، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل (DPG) آسیہ یاسین، نُزہت بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر (ADPP) فوزیہ چٹھہ اور دیگر خواتین افسران بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فرحاد علی شاہ نے خواتین پراسیکیوٹرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ملک کے عدالتی نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی محنت اور قابلیت کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے لیے محکمہ پراسیکیوشن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل آصف انجم وڑائچ اور دیگر افسران نے بھی اس موقع پر خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین پراسیکیوٹرز کی محنت اور عزم قانون کی حکمرانی کے فروغ میں اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

آخر میں کیک کاٹا اور چیف منسٹر مریم نواذ شریف صاحبہ کے وژن ومن امپاورمنٹ کو آگے بڑھایا۔

جاری کردہ:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں