139

ڈاکٹر ہما میر کا پروفیشنل گائیکی کا آغاز قومی نغمے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کو نئے انداز سے گاکر موسیقی کی دنیا میں باقاعدہ قدم

عالی کی شہرہ آفاق تخلیق ’جیوے جیوے پاکستان‘ کو نئے انداز سے گاکر موسیقی کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

اس سپر ہٹ قومی گیت کو سہیل رعنا نے کمپوز کیا اور گلوکارہ شہناز بیگم نے گایا تھا۔

ڈاکٹر ہما میر نے جیوے جیوے پاکستان کا ری میک کیا ہے، جسے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پروفیشنل گائیکی کا آغاز قومی نغمے سے اس لیے کیا کہ موجودہ دور میں قوم کو بیدار کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملی نغمے پاکستانی قوم کی آواز بن جاتے ہیں ۔جش آزادی کا موقع ہے، ہر طرف ملی نغموں کی بہار ہے۔

دوسری جانب طویل عرصے بعد اداکاری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، وہ ان دنوں فلم کراچی سے لاہور سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار یاسر حسین کی ڈائریکشن میں منشا پاشا اور نورالحسن کے مدمقابل اہم کردار نبھارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں