186

ڈیلٹا ویرینٹ کینٹ وائرس کی نسبت 64 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، پبلک ہیلتھ

برطانیہ کے پبلک ہیلتھ کے ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کینٹ وائرس کی نسبت 64 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کہا کہ ویکسین کی ایک ڈوز کافی نہیں، 2 ڈوز مؤثر مدافعت فراہم کرتی ہیں۔

پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ برطانیہ میں کورونا کے90 فیصد سے زائد کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کہا کہ ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرین کی تعداد 42 ہزار323 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں