146

کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار

کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنگلات میں لگی آگ نے ہیوسٹن شہر سے زائد رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے، آگ ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی تک پھیل گئی جس پر تاحال 21 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے سے400 مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور 14 مکانات کو خطرہ ہے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاوہ یورپ کے مختلف حصوں میں بھی جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں