110

یاسر نواز نے ندا کو ’فارمولا وَن‘ کار دکھا دی

ویڈیو میں یاسر کا ندا سے کہنا ہے کہ یہ ہوتی ہے فارمولا ون ریسنگ کار، ندا دیکھ لو۔

جس پر ندا کا کہنا ہے کہ ہاں میں نے یہ کار اچھی طرح سے دیکھ لی ہے، ہاتھ بھی لگا کر چیک کر لی ہے، اب آپ سب خوش ہو جائیں۔

اس ویڈیو کے آخر میں یاسر نواز ندا کا مذاق بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جس میں دورانِ شو کی جانے والی ندا کی ایک اور غلطی بھی دہرائی جا رہی ہے۔

یاسر کا کیمرے کی جانب دیکھ کر کہنا ہے کہ اب ہم ’انٹرمیڈیٹ ڈائیٹنگ‘ یعنی ’انٹرمٹنٹ ڈائیٹنگ‘ کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ندا یاسر کی ایک 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ’فارمولا وَن ریسنگ کار‘ سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے شو پر آنے والے مہمانوں اور اُن کے کام سے متعلق ریسرچ کی تھی۔

اس لاعلمی پر ندا یاسر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اُنہیں سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے ٹرول بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں