214

15 سالہ لڑکا مگر مچھ کی غذا بن گیا

بھارتی شہر پیلی بھیت کے ایک گاؤں سمرکھیڈا میں ایک 15 سالہ لڑکا اوم پرکاش مگر مچھ کی غذا بن گیا۔

اوم پرکاش بھینس کو نہلانے کے لیے قریبی دریا کھاکھرا لے کر گیا تھا۔

دریا میں موجود مگرمچھ نے اچانک اوم پرکاش پر حملہ کیا اور اسے جبڑوں میں دبوچ کر گہرے پانی میں کھینچ کر لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گم شدہ لڑکے کی لاش دریائے کھاکھرا میں پائی گئی، لاش کی حالت سے معلوم ہوتا تھا کہ اسے مگر مچھ نے کھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں