304

الحمداللّہ میں آپ سب کی دُعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال سے متعلق زیرِگردش خبروں کی تردید کردی ہے۔

رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا پر معروف گلوکار عطاءاللّہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی تھیں جس کے بعد عطاءاللّہ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اُنہوں نے تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں زیرِعلاج تھے لیکن وہ زندہ ہیں۔
Attaullah Khan Esakhailvi
Ajj phir merey barey main galat khabar gardish main hai. Appki duaoon se main bilkul theek hoon. Alhumdulliah

اب گزشتہ روز سے ایک بار پھر عطاء اللّہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس کے بعد گلوکار نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عطاء اللّہ خان عیسیٰ خیلوی نے لکھا کہ ’اب دوبارہ سے میرے متعلق کچھ غلط خبریں زیرِ گردش ہیں۔
عطاءاللّہ نے لکھا کہ ’الحمداللّہ میں آپ سب کی دُعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔‘

اِس کے علاوہ گلوکار نے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں عطاء اللّہ خان عیسیٰ خیلوی تندرست نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں