244

میں اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے-ثانیہ مرزا

سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے باپ کو دوبارہ مل پائے گا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو اپنی 65 سالہ والدہ کے پاس موجود ہونا ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے، مجھے امید ہے کہ یہ سماجی فاصلوں کا وقت بھی گزر جائے گا۔

بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کل بہت بے چین ہوں، گھر میں چھوٹا بچہ ہو تو آپ کو نہیں پتا ہوتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں آپ ٹینس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، دنیا کے حالات نارمل ہونے کے بعد ٹینس ہی آخری کھیل ہوگا جو بحال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں