ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور معرکوں میں مقابل آنے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے،آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا-
66