83

سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست

تئیس گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔
آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز کو سات پانچ، چھ سات اور چھ ایک سے ہرایا۔
میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں سیرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سیرینا نہ بنتیں۔
سیرینا ولیمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔
واضح رہے کہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں