75

سائرس سجاد کو نیا سیکرٹری خارجہ بنائے جانے کا امکان

پاکستان کے ترکی میں سبکدوش ہونے والے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کو فرائض کی تکمیل پر جلد اپنے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔
ان کی جگہ نئے سفیر جنید یوسف انقرہ میں فرائض سنبھالیں گے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرس سجاد قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کیا جا رہا ہے ۔ وہ سہیل محمود کی جگہ لیں گے ۔
فلپائن میں سفیر امتیاز احمد قاضی اور برازیل میں سفیر احمد حسن دایو جو گریڈ 21 میں افسران اور ترقی کے منتظر ہیں ۔
حکومت ترقیوں اور تعیناتیوں میں پہلے ہی تاخیر کر چکی ہے ۔ جبکہ اہم بین الاقوامی اجتماعات متوقع ہیں ۔
15 ستمبر کو سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کاا اجلاس ہو رہا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ نئے سیکرٹری خارجہ کا اعلان ایک ہفتے کے اندر متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں