88

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ایک بار پھر کوششیں تیز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے سے ملک میں عدم استحکام کو روکنے اور وفاقی حکومت کو بچانے کیلئے ایک بار پھر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کیلئے پنجاب کے حکمران اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی منظم کوششیں تیز کردی گئی ہیں
عنقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو خط لکھیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے دوران تحریک انصاف کی بعض خواتین اراکین اسمبلی ایوان میں حاضر نہ ہوں اِس کیلئے درپردہ رابطے اور کوششیں کی جارہی ہیں-
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق اتحاد کے پاس 186اراکین اسمبلی کی صور ت میں اکثریت موجود ہے جبکہ موجودہ اپوزیشن مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے پاس 179اراکین اسمبلی کی حمایت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں