سندھ حکومت کا انتظامی ڈھانچہ سیلاب متاثرین کی مدداوربحالی میں ناکام ہوگیا‘سندھ بھر میں انتظامی افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پایا جاتا ہے‘ اگرچہ بارشوں کا سلسلہ تھم چکاہے مگر کراچی میں بھی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا-
شہرمیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار کمر دردکی بیماری کا شکار ہوچکے ‘انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے کمشنر کراچی اقبال میمن کو فون کیا لیکن انہوں نےفون اٹینڈ نہیں کیا
تاہم وزیر اعلی ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے ان ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے جن کی کارکردگی بارش اور سیلاب کے دوران خراب رہی ہے اوروہ عوام سے رابطے میں نہیں رہے-
اس سلسلے میں وزیر اعلی کے ترجمان رشید چنہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرزکے پاس اب پہلے والے اختیارات نہیں رہے ‘ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی خیر پور کوتبدیل کیا گیا ہے۔
79