ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2022میں میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
نئے طلبہ 20ستمبر جبکہ جاری طلبہ 6اکتوبرتک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے 2سالہ)بی ایس کمپیوٹر سائنسز،بی ایس(4سالہ)، بی بی اے، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (بی۔ایڈ)، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومازکے علاوہ سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
108