111

زمینداروں نے ایران سے آئے ٹماٹر پھینک دیے

قلات کے علاقے منگوچر میں مقامی زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر احتجاج کرتے ہوئے کنٹینر سے ٹماٹر پھینک دیے۔
زمینداروں نے گزشتہ روز قلات میں ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد کےخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی بند کردی تھی۔
زمینداروں کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد اگر ایران سے ٹماٹر اور سیب درآمد کیا گیا تو ہمارا مزید نقصان ہوگا۔
کمشنر قلات داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں