ایشیا کپ 2022 میں پاکس افغانستان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
دبئی کے شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان کا افغانستان سے میچ جیتنے کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو تین تین ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ پر یہ جرمانہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً دو لاکھ روپے بنتا ہے۔
پولیس کی جانب سے بلوائیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
92