86

تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں، نہ ہی اسے آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر فرد جرم 22 ستمبر کو عائد کی جائے گی، ابھی عائد نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ میرا مؤقف وہی ہے جو آج عدالتی معاونین نے اپنایا ہے، دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 21 سے زائد مقدمے درج کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں