ڈیفنس روڈ پر سادھوکی کے رہائشیوں نے بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں نے نیوڈیفنس روڈ کو ٹائرجلا کر بند کردیا۔
احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ اور رائیونڈ روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو بند کر دیا گیا۔ نیو ڈیفنس روڈ کو بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
مظاہرین نے کہا کہ ہمارے گھروں میں اے سی بھی نہیں،پھر بھی لاکھوں روپے کے بلز آ گئے۔ہمارے گھروں میں صرف پنکھوں کے ہزاروں روپے بلز بھیج دئیے گئے ۔
100