6

تاریخ ساز قراردادمفاہمت کے تحت لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلے گی- مریم نواز شریف

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ تاریخ ساز قراردادمفاہمت کے تحت لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلے گی جس میں سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تقریباً11 کروڑ عوام کو یورپ کی طرز پر ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم کی مزید 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری،روزانہ سوالاکھ مسافر مستفید ہونگے،پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہارتشکر۔ وزیراعلیٰ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں بحری دفاع کے لئے شب و روز کوشاں ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر فاسٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی۔تاریخ سازقرار داد مفاہمت کے تحت حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی۔ شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر اورنارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی۔ رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی۔ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ کے220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی۔ نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائیگی۔ فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آبادکے 68 کلومیٹر طویل روٹ پربھی ٹرین چلے گی۔ کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین چلانے کے منصوبے کوشامل کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ(جاری۔۔صفحہ2)(بقیہ ہینڈ آؤٹ نمبر298) (2)بدلنا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔ اجلاس میں ”ایمپاور۔ہر“ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں نئے اور جدید ترین بس اسٹیشن کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہارتشکر کیا اور اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ اور پوری قوم کو مبارکباددی۔ وزیراعلیٰ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں بحری دفاع کے لئے شب و روز کوشاں ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے سے بحری دفاع میں اہم کامیابی حاصل کی۔ میزائل کا کامیاب تجربہ ظاہر کرتا ہے امن کے خواہاں ہیں مگر دفاع سے غافل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں