11

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا پنجاب حکومت کے وژن کےمطابق منصوبوں کے معیار، پائیداری اور بروقت تکمیل پر زور

سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے سی بی ڈی واک اور سی بی ڈی جھیل منصوبوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سائٹ پر پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے ہمراہ سینئر افسران بھی موجود تھے جن میں ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ آئی آر علی وقار شاہ اور پراجیکٹ کنٹریکٹرز شامل تھے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی بی ڈی واک پر تعمیراتی کام شیڈول سے آگے جاری ہے، جبکہ سی بی ڈی جھیل کی پائیداری اور طویل المدتی افادیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مینٹیننس کا کام جاری ہے۔ منصوبے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ڈانسنگ فاؤنٹینز کی تنصیب کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال نے سی ای او کو عمارت کے بیرونی ڈیزائن اور ٹائلز کے انتخاب پر بریفنگ دی، جس میں منصوبے کے جدید اور دلکش طرز کو اجاگر کیا گیا۔

کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے اعلیٰ تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا“یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور کے سماجی و معاشی منظرنامے میں ایک اہم اثاثہ ثابت ہوگا۔”

یہ دورہ سی بی ڈی پنجاب کے جدید، پائیدار اور اعلیٰ معیار کے شہری ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں