15

ہمارے ٹی وی چینلز کو کیا ہو گیا ہے؟حنا پرویز بٹ کا فضا علی کی ویڈیو پر سخت ردِعمل

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے حال ہی میں فضا علی کی شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

فضا علی کی شوہر کے ساتھ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے مارننگ شو کی ہے۔


حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں فضا علی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے ٹی وی چینلز کو کیا ہو گیا ہے؟ خاتون اینکر کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ان کا گھر نہیں ہے جہاں وہ جو چاہے کر سکتی ہیں، بہتر ہے کہ وہ ایسی چھچھوری حرکتوں سے باز رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں