
تحریر: میاں عصمت رمضان
کہتے ہیں کہ جب قسم کی دیوی کسی پر مہربان ہوتی ہے تواسکے لئے کامیابی کے سارے راستے خود کھل جاتے ہیں ۔اور وہ مٹی کو ہاتھ لگائے تو سونا بن جاتی ہے ایسی شخصیات اس دنیا میں بہت کم ہے اور انہیں شخصیات میں ایک شخصیت سرمد علی کی ہے ۔اگر ہم پاکستان کی میڈیا اور مارکیٹنگ کی دنیا میں کسی شخص کا نام لے تو سب سے پہلا نام سرمد علی صاحب
ویلانووا یونیورسٹی، امریکہ سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سرمد علی نے میڈیا اور مارکیٹنگ کو اپنا پیشہ اپنایا وہ شروع ہی سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور میڈیا مینجمنٹ میں دلچسپی کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے ۔انہوں نے 1994 پاکستان کے لیڈنگ اخبار جنگ گروپ کو جوائن کیا اور اس وقت انگلش اخبار دی نیوز کو پاکستان کے اعلی انگریزی روزناموں میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
سرمد علی کی تاریخ بتاتی ہے کہ وہ محض ایک میڈیا ایگزیکٹو نہیں بلکہ ایک ایسے مصلح ہے جنہوں نے پاکستان میں صحافت اور مارکیٹنگ کے لیے معیار کو بلند کیا وہ اج بھی میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کرنے اور اسے جدید بنانے کے لیے ایک متحرک رہنما کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔
چار دہائیوں سے زیادہ مہارت رکھنے والے ایک ممتاز رہنما جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور صدر بھی ہیں ۔
2006 میں ان کو ایم ڈی کا عہدہ دیا گیا۔اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ اس عہدے کے قابل ہیں اور انہوں نے اپنی مہارت سے جنگ گروپ کو ایک الگ پہچان دی ۔اس سے پہلے انہوں نے بہت سی ایڈورٹائزنگ ایجنسوں کے ساتھ کام کیا ۔اس کے بعد انھوں نے اپنی کامیابی کو سمیٹتے ہوئے 2013 میں صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز اور 2021 میں پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بہت سارے ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں-
ان کی کامیابی کا سفر ابھی رکا نہیں تھا کہ 2024 میں سرمد علی پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان میں بطور ٹیکنوکریٹ منتخب ہوئے۔
جنگ گروپ میں کام کرتے ہوئے انہوں نے جنگ گروپ پر بہت برے برے حالات دیکھے لیکن انہوں نے ان حالات میں کبھی بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور ٹیم کو لیڈ کیا ۔یہی وجہ ہے کہ نہ صرف ان کی اپنی ٹیم بلکہ دوسرے اداروں کی ٹیم بھی ان کی عزت کرتی ہے اور ان کو اپنا گرو مانتی ہے لوگ کہتے ہیں کہ مارکیٹنگ کا گروہ صرف سرمد علی ہے ۔
اگر نیوز پیپر کی سب سے بڑی تنظیم کا نام لیا جائے جسے ال پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کہتے ہیں تو اے پی این ایس اور سرمد علی کا اپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے کبھی سرمد علی صدر کبھی جنرل سیکرٹری اور پھرکبھی صدر اور اس وقت بھی 2026 میں وہ صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں –
سرمد علی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی شناخت بن گئے ہیں جنہیں ایک مرتبہ پھر گزشتہ ماہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا-
سرمد علی کا شمار پاکستان کے سرکردہ میڈیا ایگزیکٹوز میں ہوتا ہے جو ماضی میں متعدد مرتبہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
سرمد علی نے لوکل و ریجنل اخبارات کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے بھی قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں
سرمد علی کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں بجا طور پر اخر میں صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ سرمد علی پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی سدا بہار شخصیت ہیں-
76