وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺپر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ شب سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نوافل ادا کیے ۔
7