لاہور: ثمن رائے نے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ تقرری کے بعد انہوں نے محکمہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور ادارے کے انتظامی و فنی امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کو جاری منصوبوں، خواتین کے تحفظ و بہبود سے متعلق پروگرامز اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر آگاہ کیا گیا۔ ثمن رائے نے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور افسران سے کارکردگی، درپیش چیلنجز اور اہداف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ثمن رائے کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں محفوظ و مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، پالیسیوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور عوامی سہولت میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ثمن رائے اس سے قبل اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں خدمات انجام دے چکی ہیں
61