آٹے کے سرکاری نرخوںمیں اضافہ کے باوجود دس کلو تھیلے کی قیمت کم نہ ہوسکی۔
ذرائع نے کہا کہ حکومت نے آٹے کے دس کلو کے تھیلے کی قیمت650روپے مقرر کردی مگر بازارمیں آٹا سستا نہیں ہوسکا۔
بازار میں آٹے کا دس کلو تھیلا بدستور 12سو روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ چکی مالکان نے بھی گندم کی سستے داموں فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گندم دستیاب نہیں ہے،مہنگی گندم خرید کرکے سستا فروخت کرنا ممکن نہیں ۔
جب تک فلور ملز کے ساتھ چکی مالکان کو سرکاری گندم فراہم نہیں کی جائے گی، اس وقت بازار میں آٹے کی قیمت میں کمی نہیں ہوگی۔
108