83

چیف جسٹس اطہر من اللہ کل اڈیالہ جیل کا دورہ کرینگے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل کے دورے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کل اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جیل کے دورے کا فیصلہ کیا۔
کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق کے پاس غیر معمولی اختیارات ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق صرف اسلام آباد نہیں بلکہ صوبوں سے بھی رپورٹ طلب کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے سیکریٹری انسانی حقوق سے مخاطب ہو کر کہا کہ کل آپ میرے ساتھ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں