79

سعودی عرب سے مزید کھجوریں، کمبل اور خیمے کراچی پہنچ گئے

پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے سعودی عرب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، مزید 2 امدادی سامان سے بھرے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے سعودی عرب کے 92ویں قومی دن کے موقع پر انہیں مبارکباد دی جبکہ سیلاب زدگان کی بھرپور امداد پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مزید 2طیارے 60 ٹن امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، ڈائریکٹر KSrelief پاکستان نے امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں