ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر حمید اللہ ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 5 اضلاع کی141یونین کونسلز میں 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 26 ستمبر سے شروع ہوگی۔
پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمید اللہ ناصر نے کہا کہ کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللّٰہ کے تمام اضلاع میں جبکہ ژوب کی 8 یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم ہوگی۔
انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور بی ایم جی ایف کے نمائندے بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 85 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 3 ہزار 680 کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، جس پر بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہوں گے۔
85