قومی ریسلر علی اسد کے دونوں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ایک میڈل سے محروم ہوجائے گا۔
ریسلر علی اسد نے 57 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے لیے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا تاہم قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استتمال ثابت ہونے پر انہیں 4 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کانسی کا تمغہ جیتنے پر علی اسد کو ملنے والی 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی روک لی ہے۔
برمنگھم روانگی سے پہلے پاکستان میں مجموعی طور پر 15 کھلاڑیوں کے ڈوپ سمپلز لیے گئے تھے جن میں صرف ایک علی اسد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، پہلے ٹیس کے بعد دوسرا ٹیسٹ بھی لیا گیا جس کی رپورٹ بھی مثبت آئی۔
رولز کے مطابق علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، جس ریسلر کا موقف سننے کے بعد اپنی سفارشات دے گی۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2گولڈ سمیت مجموعی طور پر 8 میڈل جیتے تھے تاہم علی اسد کی رپورٹ مثبت آنے پر پاکستان کو میڈل واپس کرنا پڑے گا۔
90