142

12 ٹانگوں والی انوکھی میز جو چل بھی سکتی ہے

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے گیلام ڈی کارپینٹر نامی شخص نے واقعی ایسی میز تیار کی ہے جو چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 12 ٹانگوں والی یہ میز اپنے اردگرد چہل قدمی کرتی ہے۔
اس میز میں 2 موٹریں نصب ہیں اور چھوٹے کمپیوٹر کنٹرولز کی مدد سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا تاکہ میز کی ٹانگیں ہموار انداز سے حرکت کرسکیں۔
میز کی ٹانگیں بانس سے تیار کی گئی ہیں اور ایک اضافی جوڑ کی مدد سے انہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم بنایا گیا ہے۔
انہوں نے میز کی تیاری پر آنے والی لاگت کے بارے میں تو نہیں بتایا مگر یہ ضرور کہا کہ اس کی تیاری کے لیے پیسوں کی بجائے زیادہ وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں