103

لانگ مارچ کیلئےعمران خان کالگژری کنٹینر تیار

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا۔
چالیس فٹ لمبا لگژری کنٹینر تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساونڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں۔
کنٹینر کی چھت پر 80 افراد کی گنجائش ہے۔ پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں