91

لانگ مارچ میں 10لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے

ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان ،کے پی اور کشمیر سے 10لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے-
الیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 50ہزار لوگ بھی راولپنڈی آگئے تو دنیا کی کوئی طاقت انکا راستہ نہیں روک سکتی۔
رانا ثنااللہ نے بھاگنا ہے تو بھاگ جائیں ورنہ ہم سبق سکھائیں گے،پرویز الٰہی بزرگ ہونے کے باوجود پورے جذبے سے عمران خان کے ساتھ ہیں،تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز لانگ مارچ میں شریک ہونگے،توڑ پھوڑ کیلئے نہیں آئینی حق کیلئے مارچ کر رہے ہیں-
آئین اور قانون ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے ،پی ڈی ایم والے ساڑھے 3سال لانگ مارچ کرتے رہے ،کیا یہ آم چوسنے کیلئے اسلام آباد آتے رہے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں