لاہور کے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل کر لیا۔
سروسز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی، بلڈ پریشر اور شوگر نارمل ہے۔
لاہور کے سروسز اسپتال میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر تنقید بغاوت ہے تو 22 کروڑ عوام کو یہ کام کرنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اشرافیہ ہمارے ملک کو نہیں چلنے دے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کی عدالت کے حکم پر میڈیکل کرانے کے لیے فواد چوہدری کو سروسز اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
فواد چوہدری کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا۔
آج صبح فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ لینے کی غرض سے لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کا میڈیکل کرایا جائے، جس کے بعد انہیں اسلام آباد روانہ کیا جائے۔
87