80

گمبھیر سے تلخ کلامی کے بعد کوہلی کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر سے شدید تلخ کلامی کے بعد سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی انسٹاگرام کی اسٹوری وائرل ہو گئی۔
انسٹاگرام اسٹوری پر ویرات کوہلی نے سابق رومی شہنشاہ مارکس اوریلیس کے کہے گئے الفاظ والی تصویر شیئر کی ہے۔
ویرات کوہلی کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا ہے کہ جو بھی کچھ ہم سنتے ہیں وہ لوگوں کی رائے یا خیال ہوتا ہے، حقیقت نہیں ہوتی، وہ سب جو ہم دیکھتے ہیں وہ لوگوں کا نقطہ نظر ہوتا ہے، سچائی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے لکھنؤ کے اوپنر کائل میئرز سے گفتگو کی تو گوتم گمبھیر سیخ پا ہو گئے۔
گوتم گمبھیر ویرات کوہلی کی طرف بڑھے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں