108

کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے

کراچی میں آج موسم گرم رہے گا، پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو درجہ حرارت 36 سے 38 اور ہفتے کو 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر ان دنوں موسم گرم اور خشک ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں