59

جاپان: پاکستانی سفیر کا اوساکا کا دورہ، سرمایہ کاری میں اضافے پر تبادلہ خیال

جاپان میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کے بڑے صنعتی شہر اوساکا کا دورہ کیا۔
انہوں نے گورنر اوساکا اور عالمی صنعتی نمائش ایکسپو 2025 اوساکا کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز سمیت معروف کمپنی کبوٹا کارپوریشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے بات چیت بھی کی گئی۔
سفیر رضا بشیر تارڑ نے گورنر اوساکا مسٹر ہیروفومی یوشیمورا سے ملاقات کی جنہوں نے دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
گورنر اوساکا نے پاکستانی کمپنیوں اور پیشہ ور افراد کو کنسائی کی بڑھتی ہوئی معیشت کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ سفیر نے اس قابل قدر شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ کنسائی ریجن کے دورے کے دوران، سفیر رضا بشیر تارڑ کو جاپان کے آئندہ عالمی نمائش – EXPO2025 Osaka کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی انٹرنیشنل ریلیشنز مسٹر ماچیڈا نے تقریب میں جاپانی عوام کی پاکستان کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی کو اجاگر کیا۔
اپنے دورے کے آخری مرحلے میں اوساکا میں ان کے ہیڈ کوارٹر میں کبوٹا کارپوریشن کی جانب سے سفیر رضا بشیر تارڑ کو پاکستان میں اپنے منصوبوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی گئی۔
کوبوٹا پاکستان میں زراعت کو میکانائز کرنے اور بجلی پیدا کرنے کے متبادل آلات کی فراہمی کے لیے اپنی مصروفیات کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سفیر نے پاکستان میں کسانوں اور صنعتوں کے لیے اقتصادی اور سستی حل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں