58

20 سالہ لائسنس کی معیاد جولائی 2023 میں پوری ہوگی، کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 20 سالہ لائسنس کی معیاد جولائی 2023 میں پوری ہوگی، ادارے نے مسابقتی معاہدے میں انضمام کا تفصیلی پلان جمع کرادیا۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق سی ٹی بی سی ایم قوانین کے تحت اہل صارفین مسابقتی اداروں سے بذریعہ کے الیکٹرک نیٹ ورک بجلی حاصل کرسکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا میں 20 سال کی مدت کے لائسنس کی درخواست دائر کی ہے، اگلے 7 برسوں میں 484 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری سے اب تک ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن نظام میں لاسز 34 سے 15 فیصد پر لائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں