82

حیدرآباد اور سکھر میں میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

حیدرآباد اور سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد، سکھر رفیق پلھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
رفیق پلھ نے کہا کہ حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، حیسکو اور سیپکو بالکل تعاون نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو چیف سے اپیل ہے امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
رفیق پلھ نے کہا کہ نقل کا رجحان کم ہوا ہے اور کاپی کلچر کافی حد تک کم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں