زونگ فور جی کوپاکستان میں پندرہ سال مکمل
زونگ فورجی(Zong 4G) پاکستان میں پندرہ (15)سالہ کامیابی کا جشن منارہاہے جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس یقین کے ساتھ کہ ”فرق ڈیجیٹل ہے“(the difference is digital)، زونگ نے وسیع ترین 4G نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل منظر نامے (digital landscape)میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔زونگ فورجی نے اپنی موافقت، کسٹمر پر مبنی نقطہ نظر اور بے مثال نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے ذریعے ایک انمٹ نشان چھوڑ ا ہے۔ زونگ فورجی ایک ٹیلی کام کمپنی ہونے کے علاوہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ڈیجیٹل فراہم کنندہ(digital provider) بن چکا ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی کا بہترین مستقبل تشکیل دے رہا ہے۔
ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصہ سے ٹیکنالوجی کی ترقی میں سب سے آگے رہنے والا زونگ فورجی ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تھری جی(3G) اورفورجی(4G) نیٹ ورکس کو متعارف کرانے اور 5G کی کامیابی کے ساتھ جانچ کرنے کے لیے زونگ فورجی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، جس نے پاکستان میں کمیونیکیشن (Communication) اور رابطے کے طریقے تبدیل کردیے ہیں۔
زونگ فورجی ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے جس نے ملک بھر میں چودہ ہزار(14,000)ٹاورز کی تنصیب اور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔ تین ارب امریکی ڈالرسے زائد سرمایہ کاری کے ساتھ زونگ فورجی نے اپنی جدید ٹیکنالوجی کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا دیا ہے۔جس کے نتیجے میں لاکھوں پاکستانیوں کو اب انتہائی سستی،معیاری اوربہترین ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تک رسائی حاصل ہوئی ہے جو ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرکے افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو یکساں طور پر بااختیار بناتی ہے۔زونگ فورجی (Zong 4G) نے ون بیلٹ، ون روڈ(One Belt, One Road) کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور دور درازعلاقوں کے لوگوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔ زونگ فورجی گزشتہ 15 سال میں ٹیکس وصولی میں تعاون کرنے والے ملک کے بڑے اداروں میں سے ایک رہا ہے۔
تجارتی کامیابیوں سے آگے بڑھ کر زونگ فورجی معاشرے کی بہتری میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے جس نے چھیاسٹھ لاکھ(6.6 ملین) پاکستانیوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔تعلیم، صحت،آفات سے بچاؤاور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زونگ فورجی اپنے وسائل اور مہارت سے فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ ایک جامع اور پائیدار مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔
زونگ فورجی کا شاندار نعرہ”Let’s Get Digital“ پاکستان میں ٹیکنالوجی اورڈیجیٹل ترقی کی مرکزیت کے ساتھ گونجتا ہے جو پاکستان کے وسیع منظر نامے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوبااختیار بنانے کے لیے ایک مثال بن چکاہے۔ زونگ فورجی اپنے صارفین کے لیے جدید ترین حل پیش کرتے ہوئے، فائیو جی(5G)اورآئی او ٹی(IoT) جیسی جدید ٹیکنالوجیز، موجودہ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکنالوجی لانے میں پیش پیش ہے۔زونگ نے مسافروں کی ضروریات کے مطابق سو سے زائد ممالک کے لیے جدید اور سستی بین الاقوامی رومنگ اور ڈائلنگ آفرز متعارف کرائی ہیں۔ ہروقت سب سے بہتر اور آگے رہنا زونگ فورجی کا نصب العین ہے۔
زونگ فورجی اگلے پندرہ سال میں ”Gen Zong“کاعروج دیکھ رہاہے، ایک ایسا دور جہاں متعدد نسلوں کی اجتماعی طاقت ایک ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرکے پاکستان کو لامحدود امکانات کے دائرے میں لاتی ہے۔ زونگ فورجی اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ تبدیلی کے محرک کے طور پر ایک ایسا پاکستان تشکیل دے رہا ہے جہاں کنیکٹیویٹی لامحدود ہے اور لوگوں کی امنگیں بلند ہیں۔
جیسا کہ قوم مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے، زونگ فورجی پاکستانی معیشت اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔ ڈیجیٹل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی لگن کے ساتھ،زونگ فورجی آنے والے سالوں کے لیے ایک خوشحال اورٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ پاکستان کو محفوظ بناتے ہوئے، تبدیلی کے جوہر دکھا رہاہے۔