502

مودی صدی کا فرعون ہے اور ہر فرعون اور یزید کے ظلم کا خاتمہ حیسنیت کے جزبے سے کیا جاتا ہے-سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری

( ٹیوٹر رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف خاموشی رکھنے والی تعصب پسند اور انسانیت کے دشمن ہیں-کشمیر کی بیٹیاں خواتین ،بچے جوان،اور بوڑھے مدد کے لیے مسلمان بھائیو کو پکار رہیں ہیں- کشمیریوں کے مظالم کا بھارتی سلسلہ اجتجاجی مظاہرں سے نہیں روکے گے-بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے حکومت کو ایک قدم اگے رکھنا ہو گا-
کشمیر کے عوام 30 روز سے کرفیو اور بھارتی مظالم کا شکار ہیں-خوراک ادویات ختم بچے بھوک سے بلک رہیں ہیں.حکومت دعووں سے ہٹ کر عملی طور پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کو ختم کرنے کے لیے زمینپرپر کام کرے-خواتین سے اجتماعی عصمت دری کی جا رہی ہے-بھوک افلاس کرفیو سے کشمیروں کو کمزور اور نظریہ بدلنے کی پالیسی پر بھارت کام کر رہا ہے-پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور نعرہ لگا رہا ہے-
پاک فوج قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں –
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا- ثروت اعجازقادری کا کہنا ہے کہ ظلم اور جبر کرنے والے ظالم اور جابر کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے حیسنی کردار اپنا کر حق کے پرچم کو بلند اور کشمیریوں کو ظالم سے نجات دلایئے گے-مودی صدی کا فرعون ہے اور ہر فرعون اور یزید کے ظلم کا خاتمہ حیسنیت کے جزبے سے کیا جاتا ہے-بھارت کے کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لیے تمام جماعیتں حکومت پر دباؤ بڑھاہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں