وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا زیر حراست بعض ملزموں کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے واقعا ت پرشدید برہمی کا اظہار- کیا اور
تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کاحکمدیا ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکارو ں کے خلاف قانون کے مطابق بھی کارروائی عمل میں لائی جائے-
وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جار ی کر دیں کہ
زیر حراست ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، ماورائے قانون کوئی اقدام قابل قبول نہیں –
انھوں نے مزید کہا کہ تشدد جیسے غیر انسانی فعل کی اجازت قانون نہیں دیتا –
قانون کے رکھوالوں کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی-
آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا-
225